Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیاں اور گرفتاری

شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیاں اور گرفتاری

کریم نگر 20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)   سرکل انسپکٹر وجئے سارتھی کی اطلاع کے بموجب محلے مکرم پورہ کے سید نصیراللہ ، سید حسین ، شیخ ابوبکر اور خواجہ پر شادی مبارک اسکیم کے تحت دھوکہ دہی کے ذریعہ اکاون ہزار روپئے جعلی کاغذات اور نقلی سرٹیفیکٹ داخل کر کے ہڑپ لینے کے سلسلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ کریم نگر کے ایم آر او جئے چندرا کی شکایت پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
برقی شاک سے ایک شخص ہلاک
یلاریڈی 20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  منڈل تاڑوائی کے ارگنڈہ سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ سری راملو کی موت کا ذمہ دار بسوانا پلی سے تعلق رکھنے والا راجی ریڈی کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ سرکل انسپکٹر مسٹر سریدھر کمار کے مطابق تاڑوائی پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ راجی ریڈی اپنے کھیت میں ترکاری فصل کے اطراف جنگلی جانوروں سے کاشت کی حفاظت کیلئے برقی تاروں سے حصار بندی کی تھی جس کو غور نہ کرتے ہوئے  سری راملو نے جانوروں کو چرواتے ہوئے ان تاروں سے ٹکرایا اور برقی شاک لگنے پر وہ فوت ہوگیا ۔ اس کی موت کے ذمہ دار راجی ریڈی کو گرفتار کر کے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ اس موقع پر منڈل سب انسپکٹر سرینواس ریڈی اور پولیس عملہ موجود تھا ۔
ناجائز تعلقات کی بنیاد پر ایک شخص پر حملہ
کلواکرتی 20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  کلواکرتی کوٹرا گیٹ کے پاس ایک شخص پر جان لیوا حملہ ہوا حملہ کی وجہ ناجائز تعلقات بتائے جارہے ہیں ۔ ایس آئی جانکی رام ریڈی کے مطابق کلواکرتی کے بیکری ماسٹر پانڈو متوطن اپاپاڈ جن کے ناجائز تعلقات پی سینو کی اہلیہ سے ہیں کہکر پی سینو نے بات چیت کیلئے انہیں کوٹراگیٹ پر بلوایا اور بات چیت ہوئی اس کا علم نہ ہوسکا جب پانڈو اپنے سسرال پدا پور جارہا تھا کہ تو دو بائیک پر سینو اور دیگر تین افراد نے اس کو راستہ روک کر چاقو اور پتھروں سے حملہ کیا جس کے سبب ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس پر 15 ٹانکے لگے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید ضربات موجود ہیں جبکہ پانڈو کو اہلیہ اور ایک لڑکی بھی ہے ۔ ایس آئی نے کیس بُک کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT