Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیاں

شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیاں

بچکنڈہ میں عہدیداروں کی سردمہری سے عوام میں مایوسی
بچکنڈہ ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ میں شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیاں تفصیلات کے بموجب بچکنڈہ متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے اختیار کردہ سردمہری کے سبب عوام میں مایوسی پائی جانے لگی ہے ۔ ریاست تلنگانہ حکومت اقلیتوں کیلئے کئہی اسکیمات کا اعلان کیا ہیں لیکن اس پر کوئی عمل آوری نہ ہونے پر عوام میں بے چینی دیکھی جارہی ہے اور حکومت کی ان اسکیمات پر موثر عمل آوری نہ ہونے کے سبب کئی لوگ دفتروں کے چکرکاٹنے پر مجبور ہورہے ہیں حالانکہ ریاستی حکومت شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی اسکیم پر موثر عمل آوری کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے زیرالتواء اسکیم کی عاجلانہ یکسوئی کو ممکن بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک بھی ان درخواستوں کی یکسوئی کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے جاریہ ہیں ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اصول کی گئی ان درخواستوں کے مطابق عہدیداروں کا رویہ ناقابل بیان ہوتا جارہا ہے اور کوئی بھی منڈل عہدیداران درخواستوں کی یکسوئی کے متعلق واضح جواب دینے کے موقف میں نہیں ہے ۔ بچکنڈہ تحصیل عہدیداروں نے شادی مبارک و کلیانہ لکشمی درخواستوں کی بھی عاجلانہ یکسوئی کی ہداتی جاری کی جارہی ہے لیکن ان درخواستوں کی بھی تنقیح و تحقیق کے نام پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی درخواست گذار تحصیل آفس کے دفتر کو بار بار چکر کاٹنتے ہوئے عہدیداروں کی جھڑکیاں کھانے پر مجبور ہوتے دیکھے جارہے ہیں ۔ عوام اقلیتوں نے ریاستی تلنگانہ حکومت سے اپیل کی ہیکہ کم از کم ان شادی مبارک اسکیم کے زیرالتواء درخواستوں کے موقف کی جانکاری فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائے ۔

TOPPOPULARRECENT