Wednesday , December 12 2018

شادی مبارک اسکیم کیلئے ا کاونٹ کھولنے کا مشورہ

تلنگانہ گرامینا ریجنل بنک منیجر سرپور ٹاون منیجر رگھوپتی ریڈی کا خطاب

تلنگانہ گرامینا ریجنل بنک منیجر سرپور ٹاون منیجر رگھوپتی ریڈی کا خطاب

سرپور ٹاون /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر میں آزادی کے کئی سالوں کے گذرنے کے بعد آج سرپور ٹاون میں ایک ہی ایس بی ایچ بینک موجود تھا ۔ جس کی وجہ سے عوام کو بنک سے متعلق کام کاج کیلئے کافی دشواریاں ہو رہی تھی ۔ اس ضمن میں 18 مارچ کے روز تلنگانہ گرامینا بینک کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے سرپور ٹاون مستقر میں تلنگانہ گرامینا بنک کا افتتاح کرتے ہوئے عوام کو بنک کی سہولت فراہم کی ہے ۔ اس ضمن میں آج تلنگانہ گرامینا بنک ریجنل منیجر رگھوپتی ریڈی اور موتم پیٹ منیجر محمد عثمان خان اور مقامی بینک اسٹاف کی جانب سے سرپور ٹاون تلنگانہ گرامینا بینک کے پہلے کھاتہ دار اور بینک کے پہلا اور اول رقم جمع کرتے ہوئے کھاتہ کھولنے والے محمد غلام احمد کو آر ایم ریجنل منیجر منچریال رگھوپتی ریڈی کی جانب سے جناب محمد غلام احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھول اور شال کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ریجنل منیجر منچریال رگھوپتی ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ گرامینا بینک بلڈنگ کے مالک جناب محمد غلام احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم عرصہ میں تعمیراتی کاموں کو مکمل کرتے ہوئے بلڈنگ تیار کی ہے اور خاص بات جناب محمد غلام احمد ہمارے بینک کے پہلے کھاتہ دار بھی بن گئے ہیں ۔ بعد ازاں ریجنل منیجر رگھوپتی ریڈی نے کہا کہ عوام کی سہولت کی خاطر تلنگانہ گرامینا بینک صارفین کیلئے اے ٹی ایم کارڈ کی بھی اجرائی کی جارہی ہے اور خاص طور پر سینئیر سٹیزن کو رقم کی ڈپازٹ ڈبل کیلئے صرف 7 سال رکھا گیا ہے اور دوسروں کیلئے رقم کی ڈبل دوگنا کرنے کیلئے 7 سال 6 مہینے وقت رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ تمام سہولیات تلنگانہ گرامینا بینک میں موجود ہیں ۔ انہوں نے خصوصی طور پر شادی مبارک اسکیم کے اکاونٹس بھی کھولنے کا تیقن دیا گیا اور عوام سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ آخر میں انہوں نے مقامی عوام سے بنک عہدیداروں کا تعاون کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT