شادی مبارک اسکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

محبوب نگر 22نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مائناریٹی ویلفیر آفیسر شری شانے نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ حکومت نے مستحق غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک اسکیم پر عمل آوری کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے مسلم ، سکھ ، عیسائی اور جین مت مذاہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں ہیں اسکیم سے

محبوب نگر 22نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مائناریٹی ویلفیر آفیسر شری شانے نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ حکومت نے مستحق غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک اسکیم پر عمل آوری کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے مسلم ، سکھ ، عیسائی اور جین مت مذاہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں ہیں اسکیم سے استفادہ کی اہل ہیں ۔ درخواست فارم میسیوا سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ لڑکی کی تاریخ پیدائش ، انکم سرٹیفکیٹ کمیونٹی ،آدھار کارڈ ، لڑکا کا نام پر بینک کھاتہ ،دسویں جماعت کا سرٹیفکیٹ اگر ہو تو شادی کے فوٹوز،شادی کا صداقتنامہ جو قاضی چرچ یا گرام پنچایت کا جاری کردہ ہو منسلک کریت ہوئے ضلع مائناریٹی ویلفیر آفیسر محبوب نگر میں داخل کریں۔ درخواستوں کی وصولی شروع ہوچکی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے اقبال بن سعید سینئر سسٹنٹ ڈیایم ڈبلیو او سے 9440454140 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT