Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شادی مبارک اسکیم کیلئے ہیلپ لائن ’مدد‘ کا آج افتتاح

شادی مبارک اسکیم کیلئے ہیلپ لائن ’مدد‘ کا آج افتتاح

حیدرآباد 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی غریب مسلم لڑکیوں کیلئے حکومت کی جانب سے 51,000 روپئے کی فراہمی سے متعلق ’شادی مبارک‘ اسکیم سے استفادہ کیلئے رہنمائی کے ضمن میں ’مدد‘ ہیلپ لائن 040-24760452کا 10 نومبر پیر کو افتتاح کریں گے ۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طبقات کی تمام غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کیلئے منفرد اسکیم شادی مبارک کے تحت فی کس 51,000روپئے دینے کا اعلان کی ہے جس پر 2 اکٹوبر سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد لڑکیوں کی شادی کے موقع پر متعلقہ خاندانوں کو مالی دشواریوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT