Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شادی مبارک اسکیم کی درخواستوں کی یکسوئی میں تیزی

شادی مبارک اسکیم کی درخواستوں کی یکسوئی میں تیزی

224 درخواستیں التواء کا شکار ، متعلقہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ’ شادی مبارک ‘ اسکیم کیلئے 50کروڑ کا جو اضافی بجٹ جاری کیا ہے اس سے زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی میں تیزی پیدا ہوچکی ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جلال الدین اکبر جو اس اسکیم پر عمل آوری کی راست نگرانی کررہے ہیں بتایا کہ شادی مبارک اسکیم کو منفرد مقام حاصل ہوا ہے جس میں حکومت کی جانب سے مقررہ مکمل بجٹ کو خرچ کیا گیا اور پھر مزید اضافی بجٹ کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 100کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھے اور محکمہ اقلیتی بہبود نے اس نشانہ کو تیسرے سہ ماہی میں ہی مکمل کرلیا۔اس اسکیم کے تحت ابھی تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں رجسٹر کی گئی ہیں اور 21ہزار سے زائد درخواستوں کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مزید 50کروڑ کی اجرائی کے ساتھ ہی رقم کی اجرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے چونکہ یہ اسکیم گرین چینل میں شامل ہے لہذا امدادی رقم کی اجرائی میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ اسی دوران حیدرآباد میں 224 منظورہ درخواست گذاروں کو درکار تفصیلات داخل نہ کرنے کے سبب امدادی رقم جاری نہیں کی جاسکی۔ ان 224درخواست گذاروں کیلئے فی کس 51000 روپئے منظور کئے جاچکے ہیں تاہم سیونگ بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کے سبب رقم جاری نہیں کی جاسکی۔ ان تمام درخواست گذاروں کی تفصیلات ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفس حیدرآباد واقع حج ہاوز میں چھٹی منزل پر آویزاں کی گئی ہیں۔ ان درخواست گذاروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ بینک اسٹیٹمنٹ اور پاس بک اور دیگر درکار تفصیلات فوری داخل کریں۔ ان افراد کے موجودہ بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں کیونکہ ان کے موجودہ اکاؤنٹس اس رقم کو قبول نہیں کرپارہے ہیں لہذا انہیں اپنے اکاؤنٹ کو سیونگ اکاؤنٹ میں تبدیل کرنا ہوگا۔
دفتر سیاست میں ملازمتوں کے امتحانات پر اتوار کو ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سرکاری ملازمتوں کے مختلف مسابقتی امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ اور گروپ امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے لیے اور ٹرینڈ ٹیچرس ڈی ایڈ ، بی ایڈ امیدواروں کے لیے تمثیلی امتحان اتوار 13 دسمبر کو صبح 11-30 تا دو بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ـ۔

TOPPOPULARRECENT