Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شادی مبارک اسکیم کے تحت رقمی چیک کی پیشکشی

شادی مبارک اسکیم کے تحت رقمی چیک کی پیشکشی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : محمد شریف الدین اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس نے جعفر خاں ساکن بھولکپور رنگانگر کو زیر التواء شادی مبارک کا چیک حوالے کیا ۔ یہ چیک 26 اپریل 2017 کو لڑکی کے والدہ کے نام پر جاری کیا گیا تھا تاہم لڑکی کے والدہ کا اچانک انتقال ہوگیا ۔ پھر وہ چیک جعفر خاں کے نام کے لیے محمد کریم الدین صدر میناریٹی سیل ٹی آر ایس بھولکپور نے محمد شریف الدین اسٹیٹ سکریٹری تفصیل بتائی تو انہوں نے ضلع کلکٹر حیدرآباد ، آر ڈی او سکندرآباد سے نمائندگی کر کے اندرون ایک ہفتہ یہ چیک جعفر خاں کے نام پر جاری کروایا اور جعفر کے حوالے کیا ۔ جعفر خاں کے نام چیک ملنے پر انہوں نے محمد شریف الدین اور محمد کریم الدین کا شکریہ ادا کیا ۔ اور خاص دعائیں بھی دی ۔ اس موقع پر جعفر خاں ، ساجد خاں ، محمد عتیق الرحمن جنرل سکریٹری بھولکپور ٹی آر ایس ایم اکبر علی سینئیر ٹی آر ایس لیڈر اور محمد سیف الدین بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT