Wednesday , December 12 2018

شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم

کیرا میری ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : رکن اسمبلی آصف آباد کووا لکشمی نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کو غریب خاندان کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیا ۔ تفصیلات کے بموجب رکن اسمبلی آصف آباد نے کیرا میری اور جینور کا مشترکہ دورہ کرتے ہوئے کیرا میری ، جینور ، لنگا پور اور سرپور ( یو ) منڈلوں سے وابستہ تقریبا 63 غریب حاندان جن کے گھروں میں حال ہی میں لڑکی کی شادی انجام پائی تھی ان کو شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کے چیکس تقسیم کیے ۔ اسی موقع پر انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے کئی فلاحی اسکیمات سے ریاست کے ہر طبقہ کے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم غریب عوام کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی ایک عظیم نعمت ہے ۔ اس موقع پر کیرا میری کے تحصیلدار راجیشوری کیرا میری زیڈ پی ٹی سی سید عبدالکلام جینور زیڈ پی ٹی سی اسرا خانم ، یادو راؤ ، امتیاز لالہ ، افتخار احمد اور دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT