Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیمات کے سبب کمسن لڑکیوں کی شادیوں میں کمی

شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیمات کے سبب کمسن لڑکیوں کی شادیوں میں کمی

چیف منسٹر غریبوں کی مدد کیلئے کوشاں، چیکس تقسیم تقریب سے وزیر آبپاشی ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18۔ اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا کہ شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات کے سبب کمسن لڑکیوں کی شادیوں میں کمی آئی ہے۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک جیسی اسکیمات نہیں ہے، جن کے ذریعہ غریب خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے موقع پر امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ہریش راؤ نے گجویل میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے 250 استفادہ کنندگان میں ایک کروڑ 24 لاکھ 87 ہزار 980 روپئے کے چیک تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب خاندانوں میں لڑکیوں کی شادی کے سلسلہ میں والدین کافی پریشان رہتے ہیں۔ کے سی آر نے غریب خاندانوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے اور لڑکیوں کی شادی آسان بنانے کیلئے ان اسکیمات کا آغاز کیا ہے۔ ابتداء میں اس اسکیم کے تحت 51,000 روپئے کی امداد دی گئی لیکن جاریہ مالیاتی سال سے اس رقم کو بڑھاکر 75 ہزار روپئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے یہ رقم کافی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کریں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کی ترقی اور بھلائی کیلئے فکر مند رہے ہیں۔ درج فہرست اقوام و قبائل پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کیلئے ٹی آر ایس حکومت نے کئی منفرد اسکیمات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے آبپاشی پراجکٹس کا حوالہ دیا اور کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کے ذریعہ ریاست بھر میں ایک کروڑ ایکر اراضی کو سیراب کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہریش راؤ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ریاست کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن قائدین اور جے اے سی صدرنشین کودنڈا رام کی مخالف حکومت سرگرمیوں کو کامیاب ہونے نہ دیں۔

 

TOPPOPULARRECENT