Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کی رقمی امداد میں اضافہ کی تجویز

شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کی رقمی امداد میں اضافہ کی تجویز

حیدرآباد ۔ 13 جنوری (سیاست نیوز) غریب لڑکیوں کی شادیوں کیلئے حکومت کی جانب سے رقمی امداد میں عنقریب اضافہ کی توقع ہے۔ مسلم لڑکیوں کے لئے شادی مبارک اور غیرمسلم لڑکیوں کیلئے کلیان لکشمی اسکیمات کے تحت 75,116 روپئے دیئے جارہے ہیں جو عنقریب ایک لاکھ تک اضافہ کی تجویز ہے اور آئندہ کے بجٹ ان اسکیموں کے لئے درکار فنڈس مختص کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ کے سی آر نے عہدیداران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سنکرانتی کے بعد وزیراعلیٰ خود اعلان کریں گے۔ کے سی آر حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے دیڑھ برس کے اندر ہی اس اسکیم کا آغاز کیا تھا اور ابتداء میں 51 ہزار روپئے شادی مبارک اسکیم کے تحت جاری کئے گئے جس کے بعد 75,116 تک بڑھائے گئے اور آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ روپئے غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے اسکیم کے تحت دیئے جائیں گے۔ ان اسکیمات کے تحت 3,02,856 غریب لڑکیوں کو فائدہ پہلے بجٹ میں حکومت 70 کروڑ مختص کرتے ہوئے اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا۔ سال 2015-16ء کے بجٹ میں 388.66 کروڑ ، 2016-17ء میں 530.17 کروڑ اور 2017-18ء میں اسکیم کے تحت 818.5 کروڑ خرچ کئے گئے ہیں۔ اس طرح جملہ 1807.33 خرچ کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT