Thursday , November 15 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شادی مبارک وکلیان لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم

شادی مبارک وکلیان لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم

محبوب نگر ۔ 18 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر میں شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم کے تحت 30 مستحقین میں مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے چیکس تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس (اربن) میں شادی مبارک وکلیان لکشمی کے تحت چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ ایم ایل اے نے مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے غریبوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے غریب ماں باپ کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیموں کو متعارف کروایا ہے ‘ جس سے غریب ماں باپ سکون کی سانس لے رہے ہیں ۔ انہوں نے فخر سے کہا کہ ایسی اسکیمات ملک بھر میں صرف ریاست تلنگانہ میں ہی جاری ہیں ۔ جملہ 30 مستحقین میں 22,53,480/- روپئے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر تحصیلدار محبوب نگر پر بھاکرراؤ ‘ آر آئی او وی آر او دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT