Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / شادی مبارک و لکشمی کلیانم کی رقم میں اضافہ غرباء کے لیے سہولت

شادی مبارک و لکشمی کلیانم کی رقم میں اضافہ غرباء کے لیے سہولت

شمس آباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کا خواب کو پورا کیا جارہا ہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے شادی مبارک و لکشمی کلیانم اسکیم متعارف کی تھی جس میں غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے رقم منظور کی جارہی تھی ۔ بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے چیف منسٹر نے 51 ہزار سے رقم کو بڑھاکر 75 ہزار روپئے کردیا تھا اور اب اس اسکیم میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 116 روپئے کردیا گیا ۔ جس سے غریب خاندان کو ان کی بیٹیوں کی شادی کے لیے کافی سہولت ہوگی ۔ جس کے لیے تمام راجندر نگر حلقہ کی جانب سے چیف منسٹر سے شکریہ ادا کرتی ہے ۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد سے ریاست مسلسل ترقی کرتے ہوئے بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ چیف منسٹر نے 24 گھنٹے برقی سربراہی دے کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے ۔ جو آج تک کسی بھی چیف منسٹر نے ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT