Thursday , December 13 2018

شادی مبارک کی امدادی رقم ایک لاکھ 116 روپئے یکم اپریل سے عمل آوری کے احکام جاری

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات کی امدادی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے آج احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ بی سی ویلفیر کی جانب سے جاری کردہ جی او ایم ایس نمبر 8 کے مطابق یکم اپریل سے اضافی رقم پر عمل کیا جائے گا۔ غریب لڑکیوں کی شادی کے سلسلہ میں امدادی رقم کو 75116 روپئے سے بڑھاکر ایک لاکھ 116 روپئے کردیا گیا ہے۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقہ کی غریب لڑکیوں کی شادی کے موقع پر امداد کے لئے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات کا آغاز کرتے ہوئے ابتداء میں 51,000 روپئے ادا کئے گئے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے نئے مالیاتی سال سے امدادی رقم ایک لاکھ 116 کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج احکامات کی اجرائی عمل میں آئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT