Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / شادی مبارک کی 6299 درخواستوں کی یکسوئی

شادی مبارک کی 6299 درخواستوں کی یکسوئی

اراضیات کے تحفظ کیلئے اقدامات ‘ کلکٹر حیدرآبادکی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 18 نومبر (سیاست نیوز) کلکٹر حیدرآباد یوگیتا رانا نے بتایا کہ شادی مبارک اسکیم کیلئے سال 2017-18ء میں 9503 درخواستیں وصول ہوئی۔ 6299 درخواستوں کی یکسوئی کردی گئی۔ سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے جنوری میں عام ٹسٹ منعقد کیا جائیگا۔ سرکاری اراضیات کے تحفظ اور نگہداشت کیلئے اقدامات کرتے ہوئے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے 300 کاونٹرس داخل کئے گئے ہیں۔ 17 نومبر کو بحیثیت کلکٹر حیدرآباد یوگیتارانا نے اپنے میعاد کی تین ماہ کی تکمیل پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اراضی کے تحفظ، صحت عامہ اور تعلیم کو ترجیحی بنیاد پر شامل کرتے ہوئے خصوصی توجہ دی گئی۔ آئندہ تعلیم بالغان، چائلڈ اینڈ لیبر ڈپارٹمنٹ پر توجہ دی جائیگی۔ می سیوا اور پرجاوانی کو مستحکم کیا گیا۔ سٹیزن چاپٹر کا بہت جلد اردو، تلگو اور انگریزی میں ترجمہ کیا جائیگا۔ بہتر حکمرانی کی فراہمی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا گیا۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران عہدیداروں کیلئے جو ٹارگٹ دیا گیا تھا انکی کارکردگی سے وہ مطمئن ہیں۔ سرکاری اراضیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 96 قیمتی اراضیات کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔ نچلی سطح سے سپریم کورٹ تک اراضیات معاملے میں 800 جواب داخل کرنے کا فیصلہ کرکے 300 جواب داخل کردیئے گئے۔ اراضیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ میں ایک مرتبہ اراضیات کی تصاویر واٹس اپ کرنے ہدایت دی گئی ہے۔ اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم سے 156 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں۔ ضلعی محکمہ مال کے انتظامیہ کو باقاعدہ بنایا جارہا ہے۔ بنڈلہ گوڑہ میں وظیفہ اسکیم کی بے قاعدگیوں پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 132 ملازمین کے ساتھ اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ 7 فیصد وظیفوں کو مسترد کردیا گیا کیونکہ کئی لوگ دوسری جگہ منتقل ہوچکے ہیں یا انکی اموات ہوچکی ہے۔ بے قاعدگیوں میں جو بھی شامل رہیں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ سرکاری اسکولس میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان کی سفارشات پر عمل کیا جارہا ہے۔ دسویں جماعت کا نصاب 15 ڈسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتے میں دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے ایک علحدہ عام ٹسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ سوالنامہ ضلعی حکام تیار کرینگے اور پرچوں کی جانچ کی جائیگی۔ کمزور مظاہرہ کرنے والے طلبہ کیلئے دو ماہ خصوصی تربیت فراہم کی جائیگی۔ حیدرآباد میں شادی مبارک اسکیم کیلئے 9503 درخواستیں وصول ہوئی، جن میں 6299 کی یکسوئی کردی گئی۔ 417 درخواستیں مسترد کردی گئی۔ ماباقی درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایریا و ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس کی آہک پاشی ودیگر سہولتوں کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں، جس پر 13 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ حیدرآباد میں ابھی تک 670 کے سی آر کٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT