Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شادی میں ایک کھانا ایک میٹھا مہم کا سرپور ٹاؤن میں اثر

شادی میں ایک کھانا ایک میٹھا مہم کا سرپور ٹاؤن میں اثر

تحریک شروع کرنے پر جناب زاہد علی خاں کو مبارکباد، مسلمانوں سے مہم کو عام کرنے کی اپیل

تحریک شروع کرنے پر جناب زاہد علی خاں کو مبارکباد، مسلمانوں سے مہم کو عام کرنے کی اپیل
سرپور ٹاؤن 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ عوام اور خصوصاً مسلم اقلیتوں، ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں کی شخصیت، عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اُمور میں مثالی و منفرد ہوچکی ہے۔ کیونکہ ہمیشہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں اور مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کے لئے جناب زاہد علی خاں ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ عمل آوری کرتے ہوئے ہزاروں مسلمانوں اور طلباء کو استفادہ کرنے کا موقع عطا کیا ہے۔ اُنھوں نے تعلیمی، سماجی، دینی، پیشہ وارانہ، طبی، اسکالرشپس کے علاوہ شعبہ جات سے متعلق کتابوں کی اشاعت کے ذریعہ مسلمانوں کو ترقی اور روزگار فراہم کرنے کا اہم ذریعہ عطا کیا ہے۔ جناب زاہد علی خاں نے مسلمانوں کے لاکھوں روپیوں جو اسراف کے نام پر خرچ ہورہے تھے، اس کی بچت کے لئے اب ایک نئی تحریک اور مہم شروع کی ہے جوکہ مسلمانوں کی شادیوں میں سادگی سے شادگی میں ایک کھانا اور ایک میٹھا کا آغاز کیا ہے۔ جس کا مسلمانوں کے ہر گھر سے خیرمقدم کیا جارہا ہے اور شہروں میں کئی افراد صاحب حیثیت رہنے کے باوجود اپنی لڑکیوں کی شادیاں سادگی سے انجام دیتے ہوئے جناب زاہد علی خاں کی اپیل پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ اور لڑکے والوں کی طرف سے بھی ولیمہ تقریب میں ایک کھانا اور ایک میٹھا رکھا جارہا ہے اس طرح سے جناب زاہد علی خاں کی تحریک کا اثر شہروں سے لے کر دیہی علاقوں تک ہورہا ہے جس کی مثال سرپور ٹاؤن ہے اور یہ تحریک دن بہ دن دیہی علاقوں میں بھی زور پکڑ رہی ہے۔ سرپور ٹاؤن تعلقہ قدیم تعلقہ اور تلنگانہ ریاست کا آخری پسماندہ علاقہ کہلاتا ہے جوکہ ریاست مہاراشٹرا کا سرحدی علاقہ کہلاتا ہے۔ یہاں سرپور ٹاؤن کے متوطن وظیفہ یاب ہیڈ ماسٹر اور قاری سیاست جناب خورشید علی خان کے فرزند ماجد علی خان کی شادی جناب اکبر خان سابق میونسپل کونسلر کی دختر کے ساتھ 22 اپریل کو انجام پائی اور ولیمہ تقریب سرپور ٹاؤن کے ذیشان گارڈن فنکشن ہال میں بڑی سادگی کے ساتھ عمل میں آئی۔ اس ولیمہ تقریب میں ایک کھانا اور ایک میٹھا تحریک سیاست اور جناب زاہد علی خاں کی اپیل پر سرپور ٹاؤن میں لبیک کہا گیا۔ اس موقع پر جاوید علی خان نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس طرح کی تقریب کو عام کریں اور غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کی مسلم اقلیتوں سے اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT