Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / شادی میں ایک کھانا ۔ ایک میٹھا مہم کمیٹی کا آج مفتی حضرات کیساتھ اجلاس

شادی میں ایک کھانا ۔ ایک میٹھا مہم کمیٹی کا آج مفتی حضرات کیساتھ اجلاس

شرعی نقطہ نظر سے اجلاس میں مباحث، جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کا بیان

شرعی نقطہ نظر سے اجلاس میں مباحث، جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 جون (پریس نوٹ) شادی میں ایک کھانا ایک میٹھا مہم کمیٹی کے بموجب 15 جون بروز پیر اردو گھر مغلپورہ میں بعد نماز مغرب مفتیان کرام کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں 3 سوالات پر مفتیان کرام شرعی نقطہ نظر پیش کریں گے۔ کیا تقریب نکاح میں لڑکے والوں کی جانب سے کھانے کی دعوت مانگنا درست ہے؟۔ سادگی سے شادی سے مراد شریعت میں کیا ہے۔ شریعت میں شان و شوکت کے اظہار کی گنجائش تقریب شادی میں؟ اور اسراف کسے کہتے ہیں؟ ۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کے بموجب مفتیان کرام کو سوالات دیئے گئے ہیں۔ شرعی نقطہ نظر کے تعلق سے اس اجلاس میں مباحث ہوں گے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی زیرسرپرستی ایک کھانا ایک میٹھا مہم شہر و اضلاع تلنگانہ میں جاری ہے۔ بعض گوشوں کی جانب سے مہم کے ضمن میں مباحث ہورہے ہیں۔ اگر صاحب ثروت اشخاص تقریب نکاح میں سجاوٹ اور کھانے کا بہترین انتظام کریں تو شرعی حکم کیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس اجلاس میں شادی کے دیگر رسومات کی شرعی حیثیت کے تعلق سے مفتیان کرام کی رائے بھی آئے گی۔ ایک کھانا ایک میٹھا مہم شادیوں میں مسلمانوں کو اسراف سے بچانے اور ملت کی ضروریات کے استحکام کیلئے چلائی جارہی ہے۔ ہزاروں لڑکیاں شادیوں میں اسراف اور لین دین، سماجی برتری یا برابری کے عنوان پر بن بیاہی بیٹھی ہیں۔ سود اور بھاری قرض پر شادیاں کرنے پر ماں باپ مجبور ہیں۔ ایک کھانا ایک میٹھا مہم کمیٹی کے اس اجلاس کے انچارج و نگران مولانا سید حامد حسین شطاری سنی علماء بورڈ ہیں۔ جناب ایم اے غفار، جناب مسکین احمد، جناب محمد رحیم اللہ خان نیازی، جناب عبدالحمید شوکت، جناب سید عارف قادری، جناب حافظ خالد علی خاں قادری، جناب پرویز حیدر، جناب محمد محبوب و دیگر نے عامتہ المسلمین سے اس اجلاس میں شرکت کرکے مباحث سے استفادہ کی گذارش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT