Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /.21 نومبر ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ونستھلی پورم نے پراسرار طور پر لاپتہ اس نوجوان کی نعش کو سنہاپور تالاب سے برآمد کرلیا ہے اور بتایا کہ 25 سالہ ناگیش بابو نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنہاپوری کالونی علاقہ کے ساکن ناگیش بابو کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کئے جارہے تھے اور اس کی شادی کیلئے رشتہ طئے ہونے میں دشواریاں پیدا ہو رہی تھی ۔ پولیس کے مطابق تقریباً 6 ماہ سے وہ پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ 16 نومبر کے دن وہ اپنے گھر سے نکلا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس نے اپنی بہن کو اطلاع دی تھی کہ وہ خودکشی کر رہا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT