Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شادی میں تاخیر پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

شادی میں تاخیر پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ گنیش نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ گنیش شادی کیلئے بے چین تھا اور وہ اپنی والدہ سے شادی جلد کروانے کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ گنیش پیشہ سے خانگی الیکٹریشن اور سورام علاقہ میں رہتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس نوجوان کی والدہ اسے شادی سے ٹال رہی تھی اور رشتہ طئے نہ ہونے کا بہانہ بنایا جارہا تھا ۔ اس کے مطالبہ کو نظر انداز کرنے اور شادی میں تاخیر سے تنگ آکر اس نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT