Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی میں تاخیر پر دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

شادی میں تاخیر پر دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میر چوک پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندراوانی جو میر عالم منڈی علاقہ کے ساکن سری ہری کی بیٹی گذشتہ چند روز سے مبینہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ جس کی شادی کے رشتہ طئے ہونے میں  مبینہ دشواریاں پیش آرہی تھیںاور حالیہ دنوں اس کی بہن کی شادی میں ہوچکی تھی ۔ اس بات سے وانی سخت پریشان تھی اور اپنی شادی کی فکر میں اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ میر چوک پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT