Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / شادی کا جشن ماتم میں تبدیل دولہا اپنی بارات میں رقص کے دوران فوت

شادی کا جشن ماتم میں تبدیل دولہا اپنی بارات میں رقص کے دوران فوت

ودودرہ  ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں ضلع آنند کے بورساؤ ٹاؤن میں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں ایک 25 سالہ دولہا اپنی شادی کی بارات میں رقص کے دوران قلب پر حملے کے سبب فوت ہوگیا۔ بیان کیا جاتا ہیکہ منگل کی شب یہ بارات دلہن کے گھر روانہ ہورہی تھی اور ارکان خاندان جشن مناتے ہوئے رقص میں مصروف تھے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دولہا ساگر سولنکی جو دوست کے کاندھے پر بیٹھا تھا کہ اچانک گر پڑا اور فوت ہوگیا۔ اس کو قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ وہ رانولی گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور ایک خانگی ادارہ میں ملازم تھا۔ اس المناک واقعہ سے دولہا اور دلہن کے  خاندانوں پر سکتہ طاری ہوگیا اور شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT