Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی کا جھانسہ دینے والے شخص کو 10 سال کی سزا

شادی کا جھانسہ دینے والے شخص کو 10 سال کی سزا

محبوب نگر۔/27ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو سال قبل شادی کا جھانسہ دیکر دھوکا دینے والے سرینواس کو فرسٹ کلاس سیشن جج ٹی ہری کرشنا بھوپتی نے منگل کے دن 10 سال کی اور 10 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل پبلک پراسیکوٹر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ویلدنڈہ منڈل کے تانڈہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ونگور منڈل کے رنگا پور کے سرینواس نے 9 فبروری کو اغوا کرکے حیدرآباد اپنے مکان لے گیا اور وہاں تین روز تک اس کی عصمت ریزی کرتا رہا۔ اس نے شادی کرنے کا یقین دلاتے ہوئے لڑکی کو تملاپلی گیٹ کے پاس چھوڑ دیا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے کلواکرتی کے سرکل انسپکٹر وینکٹ نے سرینواس کو گرفتار کرکے ریمانڈ کیا تھا۔ عدالت میں 20 گواہوں کو پیش کیا گیا تھا۔ سرینواس پر جرم ثابت ہونے پر سیشن جج نے سزا سنائی۔

 

حسن آباد میں بجلی گرنے سے
بیل و مالک ہلاک
حسن آباد۔/27ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے موضع جنگم کے مضافات میں آج صبح 8بجے اچانک ہوئی تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے کے باعث 60 سالہ سی کشٹیا نامی کسان جو کہ حسب معمول اپنے بیل کو لئے زرعی باؤلی پر جارہا تھا شدید برقی رو کی زد میں آکر اپنے بیل سمیت برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر سنجے نے ضابطہ کی کارروائی کی اور بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم حسن آباد دواخانہ کومنتقل کیا اور خاطر خواہ معاوضہ کیلئے اعلیٰ حکام سے سفارش کرنے کا لواحقین کو تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT