شادی کا جھانسہ دے کر عصمت ریزی کرنے والا گرفتار

شمس آباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : (سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کی عصمت ریزی کی ۔ تفصیلات کے بموجب ایلیا 45 سالہ ساکن کوتوال گوڑہ کی دوستی ایک 30 سالہ خاتون سے ہوئی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ ایلیا نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت ریزی کی 30 سالہ خاتون 5 ماہ کی حاملہ ہوگئی اور جب اس نے ایلیا سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو اس نے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد اس خاتون نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT