Wednesday , December 19 2018

شادی کا رقعہ دینے کے بہانے خاتون پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد۔8ڈسمبر ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ حکیم پیٹ میںایک خاتون پر قاتلانہ حملہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں رقعہ دینے کے بہانے مکان میں داخل ہوکر ایک شخص نے 40سالہ طاہرہ بیگم کا گلا کاٹ دیا ۔ اس حملہ میں شدید زخمی طاہرہ بیگم کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جو نانل نگر کے ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔ زخمی خاتون کے خاندانی ذرائع کے مطا

حیدرآباد۔8ڈسمبر ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ حکیم پیٹ میںایک خاتون پر قاتلانہ حملہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں رقعہ دینے کے بہانے مکان میں داخل ہوکر ایک شخص نے 40سالہ طاہرہ بیگم کا گلا کاٹ دیا ۔ اس حملہ میں شدید زخمی طاہرہ بیگم کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جو نانل نگر کے ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔ زخمی خاتون کے خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق طاہرہ بیگم جو حکیم پیٹ علاقہ کے ساکن جبار خان کی بیوی ہیں آج شام ان کے مکان شاہنواز نامی نوجوان پہنچا اور اس نے ان کا دروازہ کھٹکٹایا‘ جیسے ہی طاہرہ بیگم نے شاہنواز کو عزت کے ساتھ اپنے مکان میں طلب کیا اور خیرت دریافت کی ۔ شاہنواز شادی کا رقعہ دینے کے بہانے ان کے مکان پہنچا تھا ۔ یہ لوگ سابق میں پڑوسی تھے اور اس ناطے سے اخلاقاً طاہرہ بیگم شاہنواز کیلئے چائے تیار کرنے گئیں تھی کہ اچانک وہ پیچھے سے اس خاتون پر حملہ کردیا اور گلے پر گہرا وار کرنے کے بعد طلائی زیورات اور نقد رقم لیکر فرار ہوگیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شاہنواز کو پولیس بنجارہ ہلز نے گرفتار کرلیا ہے ۔ شاہنواز اپنی بہن کی شادی کا رقعہ دینے کیلئے آیا تھا اور طاہرہ بیگم سے اس نے بہن کی شادی کیلئے 20ہزار روپئے قرض طلب کیا تھا ۔ تاہم طاہرہ بیگم نے رقم نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے بات کو ٹال دیا تھا اور چائے بنانے چلی گئی ۔ اس دوران شاہنواز نے پہلے خاتون کا گلا گھونٹا اور اپنے پیروں سے اس کے گلہ دبا دیا جس کے بعد خاتون بیہوش ہوگئیں ۔ خاتون کی حالت دیکھ کر شاہنواز نے الماری سے نقد رقم اور طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا جس کے بعد طاہرہ بیگم کو زندہ دیکھ کر اس نے چاقو سے گلا کاٹ دیا ۔ شاہنواز حکیم پیٹ کا ساکن ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT