Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کا مکان ماتم گھر میں تبدیل ، سلینڈر حادثہ میں دلہے کی موت

شادی کا مکان ماتم گھر میں تبدیل ، سلینڈر حادثہ میں دلہے کی موت

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں ایک مکان شادی کے گھر سے ماتم کے گھر میں تبدیل ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہرا گوپال نامی شخص کے اکلوتے بیٹے کی کل شادی تھی جو کل رات مکان میں پیش آئے سلینڈر دھماکہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ راجہ جو پیشہ سے انجینئیر تھا ۔ نیوی میں میرین انجینئیر کی خدمات میں مامور تھا ۔ وہ اپنی شادی کے سلسلہ میں آیا ہوا تھا ۔ راجہ اپنے والدین ہراگوپال اور والدہ دیانتی کی اکلوتی اولاد تھا ۔ اس کی شادی طئے ہوچکی تھی اور کل اس کی شادی تھی ۔ گھر میں وہ اپنی نانی کے ہمراہ اکیلا تھا ۔ اس کے والدین بیٹے کی شادی کی خریداری میں مصروف تھے ۔ جو حیدرآباد آئے ہوئے تھے ۔ راجہ نے اپنے نانی کیلئے کافی بنانے باورچی خانے میں گیا تھا ۔ جیسے ہی اس نے اسٹو جلایا آگ لگ گئی ۔ ایک کے بعد دیگر دو سلینڈر پھٹ پڑے اور راجہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔
آتش بازی میں زخمی خاتون کی موت
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) دیوالی میں آتش بازی کے دوران شدید جھلس جانے والی ایک ضعیف خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 75 سالہ ستیہ وتی جو ایس آر نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ دیوالی کو آتش بازی کے دوران شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT