Saturday , December 15 2018

شادی کیلئے رشتہ تلاشی پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) شادی کیلئے رشتہ تلاش کرنے سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر پولیس کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19سالہ منجولہ جو دومائی گوڑہ علاقہ کے ساکن لوکیش کی بیٹی بی فارمیسی کی طالبہ تھی اس لڑکی کو شادی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور اس نے شادی سے انکار کردیا تھا تاہم اس کے باوجود اس کے افراد خاندان اس کی شادی کے لئے رشتہ تلاش کررہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس جواہر نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT