Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کی بارات میں گھوڑے کی لات مارنے سے نوجوان فوت

شادی کی بارات میں گھوڑے کی لات مارنے سے نوجوان فوت

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) حد سے زیادہ شور شرابہ سے انسان تو انسان جانور بھی پریشان ہوجاتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ آج دیکھنے میں آیا جب شادی کی بارات میں بڑی دھوم دھام سے بیانڈ باجا کا شور ہورہا تھا کہ دولہے کو لے جانے والے گھوڑے نے باجے والے کو نہیں بخشا اور ایسی مہلک ضرب لگائی کہ وہ برسرموقع فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض کے بموجب 18 سالہ مدار حسین ساکن گولی گوڑہ علاقہ گولکنڈہ میں منعقدہ ایک شادی کی بارات میں بیانڈ پارٹی میں بجانے کیلئے آج شامل ہوا تھا اور بارات جب گولکنڈہ قلعہ کے قریب پہونچی تو گھوڑے نے مدار پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ گرپڑا ۔ بارات میں موجود افراد اور بیانڈ پارٹی کے دیگر ارکان نے مدار حسین کو مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا ۔ گولکنڈہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نوجوان کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT