Tuesday , October 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / شادی کی دوسری سالگرہ پرروہت کی تیسری ڈبل سنچری

شادی کی دوسری سالگرہ پرروہت کی تیسری ڈبل سنچری

موہالی ۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم کے کارگزار کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے موہالی کے میدان پر سری لنکا کے خلاف رواں سیریز کے دوسرے ونڈے میں 153 گیندوں میں 13 چوکے اور 12 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 208 رنز کی شاندار ڈبل سنچری کھیلی۔ ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت سب سے زیادہ تین ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ یہ ان کا ونڈے میں انفرادی طور پر تیسرا بہترین اسکور ہے جبکہ ونڈے تاریخ میں مجموعی طورپر یہ ان کا چھٹا بہترین اسکور بھی ہے ۔روہت نے اپنی 16 ویں ونڈے سنچری115 گیندوں میں مکمل کی جبکہ 133 گیندوں میں اپنے150 رنز مکمل کئے ۔ اس کے بعد انہوں نے چوکے چھکے کی بارش کرتے ہوئے151 گیندوں میں200 رنز پورے کئے ۔روہت نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے فوراً بعد چھکا بھی لگایا ۔ ان کی اس بہترین اننگز سے میدان میں موجود ان کی بیوی کافی جذباتی ہوگئی تھیں کیونکہ آج ان کی شادی کی دوسری سالگرہ بھی تھی، جبکہ ہندوستانی کوچ روی شاستری اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان پر سری لنکائی کھلاڑیوں نے بھی روہت کو مبارکباد دی۔30 سالہ بیٹسمین روہت نے اسی کے ساتھ ونڈے کیریئر کا تیسرا سب سے بڑا اسکور بھی اپنے نام کیا۔ ونڈے میں تین ڈبل سنچری بنانے والے روہت کا سری لنکا کے خلاف یہ دوسرا بڑا اسکور بھی ہے ۔ انہوں نے سال 2014 ء میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کی سب سے زیادہ 264 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سال2013 میں انہوں نے 209 رنز بنائے تھے جو ان کی ونڈے میں پہلی ڈبل سنچری تھی ۔سال2016 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف171 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن دوسرے ونڈے میں انہوں نے ناٹ آؤٹ208 رنز بنانے کے علاوہ ونڈے میں اپنی تیسرا بہترین اسکور بھی اپنے نام کردیا۔ اگرچہ اپنے دوسرے بہترین اسکور سے وہ صرف ایک رن ہی پیچھے رہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT