Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کی نام پر دھوکہ دینے والا ایک شخص گرفتار

شادی کی نام پر دھوکہ دینے والا ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر لڑکی کو دھوکہ دینے والے ایک شخص کو پولیس گولکنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ الحمرہ کالونی شیخ پیٹ علاقہ کی ساکن 19 سالہ مسلم لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس لڑکی کے فٹنس ماسٹر 33 سالہ نوین کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر سید فیاض نے بتایا کہ نوین بچی باؤلی علاقہ کا ساکن ہے جو اسے لڑکیوں سے عاشقی و محبت کے نام پر انہیں دھوکہ دینے کے کئی معاملات میں ملوث ہے ۔ 19 سالہ لڑکی جو بی کام سال دوم کی طلبہ ہے اس نے شکایت درج کروائی ۔ لڑکی ایر ہوسٹس کیلئے تربیت حاصل کررہی تھی اور اس دوران اس لڑکی کو فٹنس کی ضرورت پڑ گئی ۔ اس نے فٹنس ٹرینر کے طور پر نوین کا انتخاب کیا جبکہ اس لڑکی کا والد بھی سکیوریٹی شعبہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ نوین گذشتہ 6 ماہ سے اس لڑکی کو فٹنس کی تربیت دے رہا تھا ۔ اس دوران دونوں میں عاشقی ہوگئی اور نوین نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا ۔ انسپکٹر کے مطابق نوین نے اپنے آپ کو لڑکی کے سامنے غیر شادی شدہ کہا تھا جبکہ یہ شادی شدہ ہے 5 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور اس کے دو بچے بھی ہیں ۔ پولیس گولکنڈہ نے اس شخص کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT