Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کے انکار پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا سافٹ ویر انجینئیرنگ گرفتار

شادی کے انکار پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا سافٹ ویر انجینئیرنگ گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 فبروری (سیاست نیوز)  شادی سے انکار پر لڑکی کو فحش میسیجیس اور ای میلس کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک سافٹ ویئر انجنیئر کو سی سی ایس کے سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ نارائن داس اشوک کمار ساکن نارائن گوڑہ لندن میں سافٹ ویئر انجنیئر کی ڈگری حاصل کی تھی اور یہاں کی ایک لڑکی سے شادی کرنے کا ارادہ کیا اور وہ لڑکی کے ساتھ تعلقات بھی قائم کئے لیکن شادی کیلئے شدت سے اصرار کرنے پر لڑکی نے انکار کردیا ۔ نارائن داس اشوک کمار نے انتقامی کارروائی کے طور پر لڑکی کے فرضی گوگل اکاؤنٹ بلاگس قائم کئے اور ان کے ذریعہ لڑکی کے رشتہ داروں کو فحش میسیجیس اور ای میلس روانہ کئے جس پر لڑکی نے سائبر کرائم سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے سافٹ ویئر انجنیئر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائیل فون ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT