Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / شادی کے بہانہ لڑکیوں کا اغوا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

شادی کے بہانہ لڑکیوں کا اغوا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پیسے کے لیے کچھ لوگ اپنا بھیس بدل رہے ہیں فلمی انداز میں اغوا کرنے کی وجہ سے جیل کی زندگی گزارنا پڑتا ہے ۔ شادی کرنے کے بہانہ سے بڑوں کی اجازت کے بغیر لڑکیوں کو لیجانے والوں کے خلاف پولیس اغوا کرنے کے الزام میں مقدمات درج کررہی ہے ۔ یل بی نگر پولیس حدود میں سال گذشتہ 10 اور امسال جولائی تک ایسے 6 مقدمات درج کئے ہیں شہر میں بعض لوگ قرض دے کر بروقت ادا نہ کرنے یا آپسی یا ذاتی جھگڑوں کی بنیاد پر بچیوں ، نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو اٹھا کر لیجارہے ہیں ایسے افراد کے خلاف بھی پولیس قانونی طور پر اغوا کرے مقدمات درج کررہی ہے ۔ آئی پی سی سکشن 365 کے تحت بغیر اجازت شادی ، لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کے لیے اغوا کرنے والوں کے خلاف سیکشن 366 ، بچیوں سے شادی کرنے کے لیے لیجانے پر سیکشن 366A کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT