Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کے بہانے دھوکہ دہی، دو افراد بشمول نائیجیریائی شہری گرفتار

شادی کے بہانے دھوکہ دہی، دو افراد بشمول نائیجیریائی شہری گرفتار

حیدرآباد۔/25جولائی، ( سیاست نیوز) شادی کے بہانے میٹریمونیل ویب سائیٹ کے ذریعہ دھوکہ دہی میں ملوث ہونے والے دو افراد بشمول ایک نائیجریائی باشندے کو سائبر کرائم پولیس نے نئی دہلی سے گرفتار کرلیا اور اسے شہر منتقل کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہری سنگھ کھتر اور پائیس جو نائیجریائی باشندہ ہے اور دہلی کا متوطن ہے نے جیون ساتھی ڈاٹ کام کے نام پر ایک فرضی میٹریمونیل ویب سائیٹ تیار کیا اور ایک فرضی پروفائیل دیپک پٹیل کے نام سے تیار کرتے ہوئے حیدرآباد کی ایک خاتون سے رابطہ قائم کیا اور دونوں نے بذریعہ واٹس اپ اور ایس ایم ایس شادی کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ نائیجریائی باشندہ پائیس نے خود کو دیپک بتایا اور امریکہ میں مقیم این آر آئی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے شادی کیلئے حیدرآباد پہنچنے کا وعدہ کیا لیکن اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نئی دہلی میں اسے زیادہ لگیج ہونے کے سبب روک دینے اور 45 ہزار روپئے ادا کرنے کی بات بتائی۔ اتنا ہی نہیں نائیجیریائی دھوکہ باز نے خاتون سے کسٹم عہدیداروں کو بھی فیس ادا کرنے کے بہانے جملہ 2.3 لاکھ روپئے مختلف کھاتوں میں منتقل کروالئے۔ اپنے ہونے والے شوہر کی جانب سے مسلسل رقومات کے مطالبہ پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے خاتون نے سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے دھوکہ بازوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ کی مدد سے ان کی نشاندہی کی اور بعد ازاں سائبر کرائم پولیس نے انہیں نئی دہلی میں گرفتار کرتے ہوئے ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کیا اور یہاں کی مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT