Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / شادی کے دو دن بعد دلہن کو چھوڑ کر دلھافرار

شادی کے دو دن بعد دلہن کو چھوڑ کر دلھافرار

ورنگل کی لڑکی کی شکایت پر لندن کے سافٹ ویرانجنیئرکے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے لندن کے ایک سافٹ ویر انجینئیر کے خلاف مزید جہیز کی ہراسانی اور دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے جس نے شادی کے تین دن بعد اپنی بیوی کو چھوڑکر فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب رامناپیٹ سنتوش ماں کالونی ورنگل کی ساکن این پراشانت نے اپنا بائیو ڈاٹا شادی کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کیا تھا جس سے دیکھ کر لندن میں زیر تعلیم ایک سافٹ ویر انجینئیر شراون کمار نے اس لڑکی سے بذریعہ فون رابطہ قائم کیا اور شادی کی خواہش ظاہر کی ۔ بعد ازاں پرشانت کو شراون کمار نے یہ بتایا کہ اس کے والدین اس شادی کیلئے رضامند نہیں ہے چنانچہ لو میریج کرنے کا مشورہ دیا اور6 جون 2015 کو دونوں نے شادی کرلی اور شراون نے لڑکی اور اپنے مکان واقع ایس بی ایچ کالونی ایل بی نگر حیدرآباد ، منتقل کیا جہاں پر دو دن تک ازدواجی زندگی گذارنے کے بعد لڑکے کے والدین نے شادی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسے ہراسانی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا اور تیسرے دن شراون کمار کو لندن واپس جانے پر مجبور کردیا ۔ شوہر نے لڑکی کو بغیر اطلاع دئے لندن روانہ ہوگیا جس پر پراشانت نے ورنگل پولیس سے میں شکایت درج کروائی جہاں پر پولیس نے لڑکی سے اس کے شوہر سے فون پر بات کروائی ۔

TOPPOPULARRECENT