Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کے نام بلیک میل، لڑکی سے جبراً رقم وصولی کا شاخسانہ

شادی کے نام بلیک میل، لڑکی سے جبراً رقم وصولی کا شاخسانہ

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/22ستمبر، ( سیاست نیوز) شادی کے نام پربلیک میل کرنے اور لڑکی سے جبراً رقمی مطالبہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھوکہ دہی کا شکار لڑکی کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس نے ایک دھوکہ باز فنی کمار رامی شٹی کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا تاجر بتایا گیا ہے جو بنڈلہ گوڑہ ناگول کا ساکن ہے ۔ سائبر کرائم پولیس نے اس دھوکہ باز کے بینک کھاتوں اور سیل فون کال ہسٹری کی مدد سے اس کا پتہ چلایا اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس سائبر کرائم سائبر آباد کے مطابق اس دھوکہ باز نے شادی ڈاٹ کام میٹری سائیٹ پر اپنا پروفائیل لوڈ کیا اور شادی کے لئے رشتہ تلاش کررہا تھا۔ اس نے اپنے آپ کو ایم بی اے گریجویٹ اور پیشہ تجارت سے وابستہ ظاہر کرتے ہوئے متاثر کرنے کی کوشش کیا۔ اس نے شکایت گذار لڑکی کو بذریعہ رابطہ قائم کیا اور بات چیت کو آگے بڑھایا جو اس سے متاثر ہوئی تھی اس نے مختلف موقعوں پر جملہ 96,900 روپئے اس کے بینک کھاتوں میں جمع کروائے۔ تاہم اس کا لالچ کم نہیں ہوا۔ جب لڑکی نے رقم دینا بند کردیا تو اس نے اسے دھمکانا شروع کردیا اور اس کے والدین کو بھی ڈرانے لگا اور جبراً وصولی و بلیک میل کرنے لگا کہ اگر اسے مزید 10لاکھ روپئے ادا نہیں کئے گئے تو وہ اس کی تصاویر کو سوشیل نٹ ورکنگ سائی پر لوڈ کردے گا اور عام کردے گا۔ اس دھوکہ باز کی دھمکیوں سے خوف کا شکار متاثرہ لڑکی نے سائبرآباد سائبر کرائم سے رجوع ہو کر شکایت درج کروائی ۔ انسپکٹر ایس ہری ناتھ نے اے سی پی جے رام کی زیر صدارت تحقیقات کرتے ہوئے اس دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس سائبر کرائم مسٹر جے رام نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ کسی بھی اجنبی کی پیشکش سے متاثر نہ ہوں اور اس کی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔ دھوکہ بازوں کو ناکام بنانے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے وہ اپنے مسائل کو فوری پولیس سے رجوع کریں۔

TOPPOPULARRECENT