Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شادی کے نام پر جنسی استحصال کا شاخسانہ ، نوجوان گرفتار

شادی کے نام پر جنسی استحصال کا شاخسانہ ، نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) شادی کے نام پر جنسی استحصال کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کڈکور پولیس کے مطابق 21 سالہ شخص سریکانت جو پوری مامڑی علاقہ میں رہتا تھا ، پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ اس کے خلاف ایک 19 سالہ لڑکی نے شکایت کی تھی ۔ سریکانت نے لڑکی سے محبت کی اور اس لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور شادی کے نام پر اس لڑکی کا اس نے جنسی استحصال کیا اور اس نے شادی کیلئے پنچایت بھی بٹھائی تھی اور اس دھوکہ باز نے پنچایت میں لڑکی سے شادی سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد لڑکی نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کردی ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT