Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ، خاتون گرفتار

شادی کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ، خاتون گرفتار

پرس سرقہ کی جھوٹی کہانی سے رقم بٹورنے پر سی سی ایس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر دھوکہ دینے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو شادی کے ویب سائیٹ پر فرضی تصویر اور فرضی تفصیلات کے ذریعہ دھوکہ دے رہی تھی ۔ پولیس جعلساز خاتون نے حیدرآباد سی سی ایس پولیس نے بنگلور سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 6 مارچ کو سی سی ایس پولیس نے شکایت حاصل کی تھی ۔ بھارت میٹرامونی سائیٹ پر شادیوں کے رشتہ تلاش کرنے والے ایک ششمیتا نامی خاتون سے رابطہ پیدا ہوگیا ۔ دونوں کو ایک دوسرے کے پروفائل کافی پسند آئے اور ان کے افراد خاندان بھی طئے ہونے والے رشتہ سے خوش تھے اور بات چیت بھی جاری تھی 6 فروری کو آپسی ملاقات اور بات چیت طئے پائی تھی کہ اچانک 24 جنوری کو ششمیتا نے یہ شخص کو فون کیا اور اس پر اپنی فریاد سنائی ۔ اس نے اپنا پرس گم ہونے کی بات بتائی اور کہا کہ اس کے پرس میں کریڈیٹ کارڈ ، ڈیبیٹ کارڈ اور پاسپورٹ اور 40 ہزار روپئے تھے ۔خاتون نے اس شخص سے مدد مانگی ۔ جس کے بعد اسے اپنی باتوں کا شکار بنایا ۔ پولیس کے مطابق 24 جنوری سے فروری کی دوسری تاریخ ایک ہفتہ کے دوران اس نے ایک لاکھ 66 ہزار 500 روپئے حاصل کرلئے ۔ کریڈیٹ کارڈ اور پے ٹی ایم کے ذریعہ اس نے رقم حاصل کرلی اور رابطہ منقطع کرلیا۔ ایک ماہ تک مسلسل کوشش کرنے کے بعد رابطہ قائم نہ ہونے پر دھوکہ دہی کا شکار شادی کا منتظر شخص پولیس سے رجوع ہوگیا ۔ پولیس نے ششمیتا کو بنگلور سے گرفتار کرلیا اور اس کی گرفتاری کے بعد پولیس کو پتہ چلاکہ وہ شادی ویب سائیٹ بھارت میٹرومونی پر اس کی تصویر فرضی تھی اور تفصیلات بھی فرضی تھے ۔اس طرح اس خاتون نے سابق میں بھی کئی افراد کو اپنی دھوکہ دہی کا شکار کیا اور ایک شخص سے شادی کے نام پر 2 لاکھ 78 ہزار روپئے ہڑپ لئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT