Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شادی کے نام پر لڑکی کا استحصال کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

شادی کے نام پر لڑکی کا استحصال کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر لڑکی کا مبینہ استحصال کرنے اور دھوکہ دینے والے ایک شخص کو ایس آر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 25 سالہ سرینو کو گرفتار کرلیا ۔ جو گذشتہ دو سال سے نویتا نامی لڑکی سے محبت کر رہا تھا اور شادی کے نام پر اس کا استحصال کر رہا تھا نویتا جس کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے ۔ ایرہ گڈہ ریتوں بازار میں ترکاری فروش یکرتی ہے ۔ لڑکی نے اپنے عاشق کی دھوکہ دہی کو پولیس سے رجوع کردیا ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ شادی کے نام پر اس کا عاشق دو سال سے اس کے ساتھ محبت کا ڈھونگ کر رہا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ اس نے لڑکی کا استحصال بھی کیا ۔ تاہم گذشتہ چند روز قبل اس نے شادی سے انکار کردیا اور گھر والوں کی مرضی کو اہم رکاوٹ بتایا جس پر لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے عاشق کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT