Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شادی کے وعدہ پر لڑکی کا جنسی استحصال ‘ آٹو ڈرائیور گرفتار

شادی کے وعدہ پر لڑکی کا جنسی استحصال ‘ آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد /22 جولائی (سیاست نیوز) شادی کے وعدہ پر کم عمر لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والے ایک آٹو ڈرائیور کو کالا پتھر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر کالا پتھر مسٹر ردرا بھاسکر نے بتایا کہ مجاہد ساکن تاڑبن نے اُسی علاقہ کی ساکن ایک لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے تین ماہ قبل دوستی کی اور اس کا مسلسل جنسی استحصال کرتا رہا ۔ کل رات مجاہد نے  لڑکی کو شادی کا وعدہ کرکے اپنے ایک دوست کے مکان طلب کیا جہاں وہ دوبارہ اسے اپنی ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ لڑکی نے آٹو ڈرائیور کی اس حرکت کے خلاف چیخ و پکار کی ۔ کالا پتھر پولیس کو اس سلسلے میں مقامی عوام نے آگاہ کیا جس پر پولیس نے آٹو ڈرائیور کو حراست میں لیا اور لڑکی کی شکایت حاصل کرکے اسکے خلاف دھوکہ دہی ، عصمت ریزی اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار آٹو ڈرائیور کو کل صبح عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے عدالتی تحویل میں دیدیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT