Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / شادی کے چھ ماہ کے اندر لالو پرساد کے بیٹے نے طلاق دینے کا فیصلہ کیا

شادی کے چھ ماہ کے اندر لالو پرساد کے بیٹے نے طلاق دینے کا فیصلہ کیا

پٹنہ ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے فرزند تیج پرتاپ یادو نے آج ایک درخواست داخل کی ہے جس میں انہوں نے شادی کے 6 ماہ کے اندر ہی اپنی بیوی سے طلاق طلب کی ہے۔ انہوں نے اس طلاق کیلئے بیوی کے ساتھ بہتر روابط نہ ہونے کا عذر پیش کیا ہے۔ تیج پرتاپ یادو کے وکیل کمار شرما نے یہ درخواست داخل کی ہے اور عدالت سے کہا ہیکہ ہندو میریج ایکٹ کے تحت دفعہ 13A کا اطلاق عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سے زیادہ تفصیلات نہیں دے سکتا۔

TOPPOPULARRECENT