Thursday , November 23 2017
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد مجیب خاں کی دختر کا نکاح جناب محمد صدیق کے فرزند مسٹر محمد اکبر سیول انجینئر کے ساتھ جمعہ 21 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد ہیرا عیدی بازار معین باغ میں انجام پایا ۔ استقبالیہ ویسٹرن گارڈن فنکشن ہال ، بند ناکہ عیدی بازار میں ترتیب دیا گیا ۔ دونوں محافل میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ برادر عروس حاجی علی خاں ، ایوب ، مصباح ، محمد غوث خاں اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭    جناب اسمعیل شریف کی زیر سرپرستی جناب محمد انور حسین کی دختر کی شادی جناب محمد عبداللطیف خاں قادری کے فرزند مسٹر محمد عامر خاں قادری جویلری ڈیزائنر ( یو اے ای ) کے ساتھ جمعہ 21 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب روزگارڈن چمپا پیٹ میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT