Monday , December 11 2017
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ یکم جنوری ( راست ) صدر نشین آر آر گروپ آف کمپنیز جناب سید حمید الدین کی دختر کا عقد نکاح ایس ایس کنونشن شمس آباد میں جناب فیصل حسین ایم بی اے ولد جناب صادق حسین سے انجام پایا ۔ خطبہ نکاح مفتی صادق محی الدین نے پڑھا ۔ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب الحاج محمد محمود علی ‘ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ‘ مینیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خاں ‘ ریاستی وزیرٹی ہریش راؤ ‘ رکن پارلیمنٹ بی بی پٹیل ‘ قائد اپوزیشن کونسل جناب محمد علی شبیر ‘ ارکان کونسل جناب الحاج محمد سلیم ‘ محمد فاروق حسین ‘ سابق وزیر ڈی ناگیندر ‘ داسری نارائن راؤ ‘ فلم اداکار موہن بابو ‘ ترجمان ایم بی ٹی امجد اللہ خالد ‘ تلنگانہ وائی ایس آر سی پی اقلیتی سیل صدر متین مجددی ‘ تلگودیشم قائد علی مسقطی و شہر کی سیاسی و سماجی شخصیتوں نے شرکت کی ۔ ڈائرکٹر آر آر گروپ آف کمپنیز سید وقار الدین و فرزندان سید ذیشان الدین ‘ سید عرفان الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT