Tuesday , September 25 2018
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عبدالقادر نظیر ( ایم بی اے ) لندن فرزند جناب الحاج محمد جہانگیر کا عقد جناب غلام محمد مرحوم کی دختر کے ساتھ کل رات روپ گارڈن فنکشن ہال ریتی باولی پر انجام پایا ۔ جناب محمد ممتاز احمد بی ایس سی اگریکلچرل آفیسر ریٹائرڈ کے علاوہ عبدالسلام ، عبدالحمید ، مقبول احمد ، عمر احمد، شبیر احمد اور پرویز اح

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عبدالقادر نظیر ( ایم بی اے ) لندن فرزند جناب الحاج محمد جہانگیر کا عقد جناب غلام محمد مرحوم کی دختر کے ساتھ کل رات روپ گارڈن فنکشن ہال ریتی باولی پر انجام پایا ۔ جناب محمد ممتاز احمد بی ایس سی اگریکلچرل آفیسر ریٹائرڈ کے علاوہ عبدالسلام ، عبدالحمید ، مقبول احمد ، عمر احمد، شبیر احمد اور پرویز احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭ الحاج محمد احمد محی الدین ( واصف ) ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ کے فرزند محمد حسیب محی الدین کی شادی جناب محمد شریف الدین کی دختر کے ساتھ 6 جنوری بعد نماز مغرب پیالیس گارڈن فنکشن ہال نزد سعید آباد نیو پولیس اسٹیشن روبرو امین کالونی سعید آباد میں انجام پائی ۔۔
حیدرآباد۔/7جنوری، ( راست ) حضرت سید امیر حمزہ قادری بغدادی کی نبیرہ اور حافظ سید شاہ مجیب اللہ قادری کی دختر سیدہ آمنہ فاطمہ شہانہ قادری کی شادی حافظ مرزا غنی بیگ کے فرزند حافظ مرزا شفیع اللہ بیگ نقشبندی کے ساتھ نیو پیالیس فنکشن ہال روبرو بھارت آئیل شمشیر گنج میں انجام پائی۔ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا۔ محفل شادی میں علمائے کرام، مشائخین عظام، رشتہ داروں، دوست احباب، عزیز و اقارب کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مولانا سید شاہ حسین افضل قادری بغدادی، سید شاہ محمود قادری، سید خواجہ محی الدین فیاض ایڈیٹر اسٹیٹ سماچار، سید شاہ جمال اللہ مسعود قادری، سید شاہ اسد اللہ مقصود قادری، شاہ فیض الاسلام قادری اور حکیم شاہ ضیاء الاسلام قادری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT