Thursday , January 18 2018
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 10 اگست ۔ ( راست ) حبیب صالح بن علی البحر کی دختر کی شادی الحاج حبیب عبداﷲ بن عیدروس العطاس فرزند جناب حبیب عیدروس بن احمد العطاس (طیب) کے ساتھ 9 اگست بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں انجام پائی ۔ اس مبارک محفل عقد میں مولانا حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد، الحاج شیخ احمد بن محمد باشراحیل ، مولانا طاہر القادری الموسوی طاہرؔ کے علاوہ عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ خطبہ نکاح حبیب زین العطاس نے پڑھا ۔ استقبالیہ انمول فنکشن ہال میں انجام دیا گیا۔ مہمانوں کا استقبال عروسہ کے چچا حبیب حسین بن علی البحر ، ماموں حبیب احمد بن عبداللہ رفیع و حبیب سالم البحر نے کیا۔

ح**حبیب صالح بن علی البحر کے فرزند حبیب ہاشم بن صالح البحر کا نکاح شیخ محمد بن احمد باشراحیل کی دختر کے ساتھ 7 اگست بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں انجام پایا ، خطبہ نکاح قاضی حبیب احمد بن سالم العطاس نے پڑھا ۔ استقبالیہ حبیب گارڈن فنکشن ہال میں انجام دیا گیا۔ اس مبارک محفل عقد میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال شیخ علی باوزیر ، حبیب سالم بن صالح البحر کے علاوہ عروسہ کے چچا عبداﷲ باشراحیل، عبدالرحمن بن احمد باشراحیل و ابراہیم بن احمد باشراحیل نے کیا۔

TOPPOPULARRECENT