Thursday , January 18 2018
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 16 اگست (راست) محمد ضیاء الحق صدیقی کے فرزند محمد اویس صدیقی کی شادی مس عائشہ عثمان دختر ڈاکٹر محمد عثمان مرحوم کے ساتھ انجام پائی۔ نکاح بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں منعقد ہوا۔ استقبالیہ گولڈن پیالیس فنکشن ہال سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں ترتیب دیا گیا تھا۔ اس تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ علماء و مشائخین، تاجرین، وکلاء و صحافی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال محمد زید صدیقی، محمد فراز صدیقی، محمد جنید صدیقی، محمد اشتیاق حسین، سید نجید قادری نے کیا۔

٭٭ جناب محمد جاوید احمد بلڈر احد کنسٹرکشن کمپنی کی دختر مس ثانیہ فردوس آرکیٹکٹ کی شادی مسٹر محمد امیر خان ایم بی اے فرزند جناب محمد حمید خاں کے ساتھ 15 اگست کو اشوکا گارڈنس گڈی ملکاپور مہدی پٹنم میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ محفل عقد میں ڈاکٹرس ، انجینئرس ، بلڈرس ، بزنس مین و معززین شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عروس کے ماموں جناب عظیم اللہ خاں بھائی محمد اختر احمد ( انجینئر دوبئی ) نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT