Saturday , January 20 2018
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب عارف الدین احمد بانی و صدر تنظیم تحفظ اردو کی دختر کا عقد نکاح جناب محمد نصیر احمد کے فرزند جناب محمد ذاکر احمد کے ساتھ مسجد وزیر علی چندو لعل بارہ دری کالونی میں 17 اکٹوبر کو انجام پایا ۔ استقبالیہ گولڈن فنکشن ہال کاماٹی پورہ میں ترتیب دیا گیا ۔ اس محفل عقد و استقبالیہ تقریب میں عزیز و اقارب دوست احباب شعراء ، ادیب صحیفہ نگار و معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔
٭٭ الحاج محمد امین الدین کی دختر کی شادی الحاج سید عبدالرحیم کے فرزند مسٹر سید عبدالندیم عرف نعمان کے ساتھ 23 اکٹوبر بروز جمعرات کو سفائر فنکشن ہال ملک پیٹ میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ تقریب میں رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال عروس کے برادران نے کیا ۔ خطبہ نکاح مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی نے پڑھایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT