Saturday , June 23 2018
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (راست) جناب جاوید احمد محمود ایڈوکیٹ کی دختر ڈاکٹر سارہ سلطانہ ایم بی بی ایس، ایم ایس کی شادی مسٹر محمد مسعود احمد شریف ایم بی بی ایس، ایم ڈی فرزند جناب محمد شریف ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر کے ساتھ 16 جنوری جمعہ کی شام ایڈن گارڈن فنکشن پیالیس کنگ کوٹھی میں انجام پائی۔ اس پرمسرت محفل شادی میں وکلاء، ڈاکٹرس، سیاسی قائدین،

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (راست) جناب جاوید احمد محمود ایڈوکیٹ کی دختر ڈاکٹر سارہ سلطانہ ایم بی بی ایس، ایم ایس کی شادی مسٹر محمد مسعود احمد شریف ایم بی بی ایس، ایم ڈی فرزند جناب محمد شریف ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر کے ساتھ 16 جنوری جمعہ کی شام ایڈن گارڈن فنکشن پیالیس کنگ کوٹھی میں انجام پائی۔ اس پرمسرت محفل شادی میں وکلاء، ڈاکٹرس، سیاسی قائدین، صحافیوں کے علاوہ دوست احباب، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب جاوید احمد محمود اور ان کے فرزند مسٹر فیصل احمد محمود نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (راست) جناب محمد امیرالدین مرحوم کی پوتی و محمد مسیح الدین محمود مرحوم کی دختر مس عمارہ انعم کی شادی مسٹر مودود علی فرزند جناب صوفی علی ریٹائرڈ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی کے ساتھ مہاراجہ فنکشن ہال سعیدآباد میں انجام پائی۔ اس تقریب میں عزیزاقارب، دوست احباب، اعلیٰ عہدیداروں، سیاسی و مذہبی قائدین و سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس محمد معین الدین، محمد عارف الدین، محمد نصیرالدین اور محمد فہیم الدین اور شمیم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT