Friday , November 24 2017
Home / شادی / شادی

شادی

کاغذنگر /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب ریاض حسین تاجر کی دختر ریشماں تبسم کی شادی جناب وزارت علی خان کے فرزند جناب ریحان علی خان ساکن پان منڈی دارالسلام حیدرآباد کے ساتھ بعد نماز مغرب 24 اپریل کو مسجد عرفات کاغذنگر میں انجام پائی ۔ قاضی آصف علی خان نے خطبہ نکاح پڑھایا ۔ جناب مختار احمد رومی جناب عبدالخالق بن مسعود ‘ جناب محمد تنویر حسین ‘جناب سرفراز حسین ‘جناب عنایت حسین ‘ جناب ذاکر حسین اور جناب سراج حسین نے مہمانانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں جناب اعجاز حسین صابری اور جناب عبدالجبار صابری کے علاوہ رشتہ دار اور دوست و احباب کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT