شادی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( راست ) : نواب محمد حیدر علی خاں ہائی کورٹ ایڈوکیٹ کے فرزند مسٹر محمد عابد علی خاں ایڈوکیٹ کا عقد نکاح جناب محمد افسر میکانیکل انجینئر یو اے ای کی دختر کے ساتھ 11 فروری بروز چہارشنبہ کو بعد نماز مغرب مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ بعد ازاں استقبالیہ مہاراجہ فنکشن پیالیس فتح دروازہ میں ترتیب دیا گیا ۔ اس موقع پر مسرس محمد واحد علی خاں ، محمد مظفر علی خاں ، محمد فاروق علی خاں ، محمد عثمان علی خاں ، محمد مرتضی علی خاں ، محمد احسن علی خاں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ دونوں تقاریب میں عزیز و اقارب ، دوست و احباب ، رشتہ داروں ، دوستوں ، وکلاء اور تاجر پیشہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT