Saturday , January 20 2018
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد۔/16مئی، ( راست ) قاضی سید معز الدین اسٹاف رپورٹر ’رہنمائے دکن ‘ ظہیر آباد کی دختر ثوبیہ معز کا عقد نکاح شیخ عزیز احمد ( منیجر عمر ٹراویلس ) فرزند جناب شیخ ذاکر احمد سے او ایس فنکشن پیالیس بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ خطبہ نکاح والد عروسہ نے پڑھا۔ جناب سید حفیظ الدین جاوید، سید مسیح الدین ساجد، سید تقی الدین ، سید وسیع الدین ، محمد مصطفے پرویز،رشید عبداللہ اکبر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ محفل نکاح میں مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری لمعروف آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ پیر سید شبیر نقشبندی، حسین شہید جنرل سکریٹری سید غوث خاموش اسلامک ٹرسٹ ، عبدالستار مجاہد صدر مسلم لیگ، محمد فاروق اعظم فنکشن ہال، محمد باسط ایڈوکیٹ، عبدالسلام ، محمد مجاہد سیٹھ، محمد حسام الدین سیٹھ ، گورے میاں سکندر، حافظ مبین احمد،ذبیح اللہ، محمد جاوید عبدالرحیم نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT