Thursday , December 14 2017
Home / شادی / شادی

شادی

حیدرآباد 15 اگسٹ (راست) معروف صحافی کے این واصف کے فرزند اکبر مسٹر خواجہ سلمان واصف کی شادی جناب محمد عبدالعلیم مسعود مرحوم کی دختر کے ساتھ اتوار کی شب انجام پائی۔ اس تقریب میں علماء، مشائخین، ادباء، شعراء، صحافی، سیاسی قائدین اور دیگر معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ داعی محفل کے ایم عاکف (برادر کلاں کے این واصف) نے مہمانان کا استقبال کیا۔
l  جناب باقر مرزا محبوبی آئی آئی ایس جوائنٹ ڈائرکٹر نیوز دوردرشن کیندر گوہاٹی کے فرزند مدثر مرزا فینانشیل کنسلٹنٹ ڈیلائیٹ انڈیا کی شادی انم نور احمد مدکاشی ایم ایس سی (ممبئی) دختر جناب محمد نور احمد محمد مدکاشی کے ساتھ گرین گارڈن بیلگام (کرناٹک) میں انجام پائی۔ تقریب ولیمہ مندا رام ریڈی گارڈن چمپا پیٹ میں انجام پایا۔ محفل عقد و تقریب ولیمہ میں علماء، مشائخین، میڈیا، آفیسرس، دوست احباب، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حضرت افضل مرزا محبوبی چشتی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT