Tuesday , August 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاد نگر میں جلسہ سیرت النبیؐ شان مصطفی

شاد نگر میں جلسہ سیرت النبیؐ شان مصطفی

شاد نگر۔/14ڈسمبر، ( فیکس) دارالعلوم سبیل الہدیٰ ٹرسٹ شاد نگر کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ؐ احاطہ مدرسہ سبیل الہدیٰ لنگا ریڈی گوڑہ شاد نگر میں 16 ڈسمبر بروز ہفتہ 10 بجے دن تا ظہر زیر سرپرستی مولانا محمد جمال الرحمن، صدارت مولانا حافظ محمد طاہر قاسمی بانی و ناظم دارالعلوم سبیل الہدی ٹرسٹ شاد نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ بیرونی مقررین مولانا پی ایم مزمل والا جاہی بنگلور، مولانا غیاث احمد صدر صفا بیت المال، مولانا زبیر احمد کرنول، مولانا محمد امیر اللہ خان قاسمی محبوب نگر اور صدر قاضی شاد نگر مولانا سید مقتدر علی مدنی قادری کے سیرت النبیؐ پر بصیرت افروز بیانات ہوں گے۔خواتین کیلئے عمارت مدرسہ اور مرد حضرات کیلئے مسجد ھدیٰ مدرسہ میں طعام ظہرانہ کا انتظام ہے ۔ دن میں 10 بجے سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ ساڑھے دس بجے دن بیرونی مقررین کے بیانات شروع ہوں گے۔ ڈھائی بجے کے بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور طعام ظہرانہ تمام شرکاء کیلئے رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT